مینگلور 24/جنوری (ایس او نیوز) مینگلور کے سلطان بیٹے بوٹ کلب میں گذشتہ روز بھٹکلی جماعت المسلمین منگلور کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کوئیز سمیت کافی تفریحی پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔
جلسہ میں جماعت کے جنرل سکریٹری امتیاز دامدا نے سالانہ رپورٹ اور محاسب نے حساب کتاب پیش کیا۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جماعت کے صدر ایس ایم ارشد نے بتایا کہ گلف سے واپس آنے والوں کے لئے مینگلور میں بزنس شروع کرنے اور صحیح جگہ پر انویسٹمنٹ کرنے ایک خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے۔
جلسہ میں ممبران کے درمیان تحریری کوئیز مقابلے سمیت تفریحی کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے، جس سے حاضرین کو کافی لطف اُٹھانے کا موقع ملا۔
اسماعیل اکرما کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا تھا، عبدالرحمٰن ابن آفتاب کولا نے انگریزی میں ترجمہ پیش کیا۔مولانا سالم خلیفہ ندوی نے ممبران سے درخواست کی کہ وہ جماعت کے ساتھ جُڑتے ہوئے قوم وملت کی خدمت کے لئے آگے آئیں۔بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے سابق صدر جناب جان عبدالرحمن سمیت دیگر ذمہ داروں نے بھی اس موقع پر اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔آفتاب کولانے نظامت کی، جماعت کے سکریٹری طلحہ اکرمی نے آخر میں شکریہ ادا کیا۔